فلسطینی فلم "ہیپی ہالیڈیز"نے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ایوارڈجیت لیا

فلم ستمبر میں وینس فلم فیسٹیول میں بہترین سکرین پلے کاایوارڈبھی جیت چکی ہے

Dec 09, 2024 | 11:54:AM

فلسطینی فلم 'ہیپی ہالیڈیز'نے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ایوارڈجیت لیا
فلسطینی فلم 'ہیپی ہالیڈیز'نے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ایوارڈجیت لیا

 (ویب ڈیسک)مراکش میں ہونےوالے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2024ء میں فلسطینی ہدایت کار سکندر کوپتی کی فلم"ہیپی ہالیڈیز"نے اعلیٰ ایوارڈ "ایٹویل ڈی اور"اپنے نام کرلیا۔

امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ فلم اسرائیلی شہر حیفہ میں رہنے والے ایک فلسطینی خاندان کے گرد گھومتی ہے  جس میں سماجی تنازعات اور اخلاقی پیچیدگیوں کوموضوع بنایاگیاہے۔

یہ پہلی فلسطینی فلم ہے جس نے مراکش کا یہ ایوارڈ جیتا ہے،ناقدین نے فلم کے بیانیے اور جدید تناظر میں شناخت، برادری اور جبر جیسے موضوعات کی عکاسی کی تعریف کی ہے ۔

سکرین رائٹر مونا کوپتی نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ جیتنے پر ہماری ٹیم کی خوشی مشرق وسطیٰ میں جنگ کی وجہ سے ماند پڑ گئی ہے،مونا نے فلسطینیوں کے ساتھ غیر انسانی رویے کی مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں:میوزک ویڈیو میں علیزے شاہ کے بولڈلباس پرمداح سیخ پا

فلم کا سکرین پلے ستمبر میں وینس فلم فیسٹیول میں بھی انعام جیت چکا ہے۔

مزیدخبریں