اوپن مارکیٹ میں مہنگی اشیائےضروریہ کم آمدنی والےطبقے کیلئے درد سر بن گئی

Dec 09, 2024 | 11:59:AM
اوپن مارکیٹ میں مہنگی اشیائےضروریہ کم آمدنی والےطبقے کیلئے درد سر بن گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شہزاد خان)اوپن مارکیٹ میں مہنگی اشیائےضروریہ کم آمدنی والےطبقے کیلئے درد سر بن گئی ۔

 حکومت کی جانب سے مہنگائی  میں  کمی کے دعوؤں کے باوجود اوپن مارکیٹ میں مہنگائی میں کم نہ ہو سکی ، اوپن مارکیٹ میں درجہ اول گھی اور آئل 500سے560روپے کلو تک فروخت ہونے لگا،مختلف اقسام کے چاول320سے500روپے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں ۔
چینی 128سے 140روپے کلو تک فروخت ہونے لگی،20کلو آٹے کاتھیلا 1730سے1760روپے مل رہا ہے ۔

 دوسری جانب مہنگائی سے پریشان شہریوں نے کااعلیٰ حکام سے مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات کامطالبہ کیا  ہے ۔