بجلی کی قیمتوں میں کمی،نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا
1روپے 14پیسے فی یونٹ کمی ماہ اکتوبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہدسپرا)وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔
بجلی کی قیمتوں میں 1روپے 14پیسے فی یونٹ کے حساب سے کمی کی گئی ہے جس کانیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، دستاویزات کے مطابق ماہ اکتوبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کمی لائی گئی،یہ ریلیف اکتوبرمیں استعمال شدہ یونٹس پر 1.14روپے فی یونٹ کے حساب سے دیا جائیگا۔
لیسکوسمیت بجلی کی دیگرتقسیم کارکمپنیوں کو دسمبرکے بلوں میں صارفین کوریلیف دینےکی ہدایت کردی گئی ہے۔