نیوکلیئر پروگرام ہمارے سول انجینئرز کا مرہون منت ہے: احسن اقبال

77 سالوں میں ہم نے گراں قدر ترقی کی ، اپنے آپ پر فخر کر سکتے ہیں: وفاقی وزیر

Dec 09, 2024 | 12:37:PM
نیوکلیئر پروگرام ہمارے سول انجینئرز کا مرہون منت ہے: احسن اقبال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ثمرہ فاطمہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ انجینئرز معاشرے کی تعمیر و ترقی میں ریڑھی کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،نیوکلیئر پروگرام ہمارے سول انجینئرز کا مرہون منت ہے۔

 تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں ہے جہاں 1990 سے 2017 تک آبادی کا رجحان کم تھا،حالیہ مردم شماری ہوئی ہے جس میں آبادی 2.4 سے بڑھ کر 2.55 فیصد ہو گئی ہے،پاکستان دنیا میں پانچواں آبادی والا ملک ہے،اگلے 25 سالوں میں ہماری آبادی 35 سے 40 کروڑ کے لگ بھگ ہو جائے گی،آبادی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث وسائل کم ہو رہے ہیں زراعت پر دباؤ ہے اس سب کے پس منظر میں انفراسٹرکچر کی ضروریات بڑھ گئی ہیں اور وسائل کی فراہم کم ہو گئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 2013 میں وفاقی حکومت کا ترقیاتی بجٹ 340 ارب بجٹ تھا ہم 1000 ارب پر چھوڑ کر گئے،2022 میں ساڑھے سات ارب ہو گیا تھا،ایک طرف آبادی کا دباؤ ہے تو دوسری طرف وسائل کا سکڑنا ہے،2018 میں روزہ دن کا آغاز اس سے کرتا ہوں آج کون سا نیا منصوبہ شروع کرنا ہے،تبدیلی ملک میں آئی ہے ہم راستہ نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں
جو پاکستان کے معاشی مسائل تھے مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر 4.7 فیصد پر آ گئی ہے،پاکستان میں اسی طرح مل کر کوشش کریں گے تو صورتحال بدل جائے گی۔

اکیسویں صدی میں ملکوں کی خود مختاری کا دارومدار اس پر ہے کس ملک کی معشیت کتنی مضبوط ہے،بیسیویں صدی سیاسی نظریاتی کی صدی تھی،اکیسویں صدی میں دنیا کی درجہ بندی نظریات پر نہیں جی ڈی پی اور فی کس آمدنی پر ہے اسی پر جی سیون اور جی 20 کلب بنتا ہے،آزادی کے 77 سال بیت گئے ہیں سب سے بڑا سوال ہے یہ ہے ہمیں بحیثیت قوم یہ سوچنا ہے کہ ہم اپنے کندھوں پر بوجھ اٹھا کر کھڑے ہیں،77 سالوں میں ہم نے گراں قدر ترقی کی ہے کہ ہم اپنے آپ پر فخر کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم مقابلہ اقوام عالم سے کریں تو ہم فیل ہو گئے ہیں،ہمیں اپنی سمت کا فیصلہ کرنا ہے ہم نے اپنی رفتار کو تیز کر کے ماضی کے 77 سالوں کا نقصان پورا کرنا ہے۔