فردوس جمال کونہیں جانتی، ماہرہ خان کا جواب وائرل ہوگیا

سینئراداکار کئی بار ماہرہ خان کی عمر اور اداکاری سے متعلق تنقیدی تبصرہ کر چکے ہیں 

Dec 09, 2024 | 12:45:PM
فردوس جمال کونہیں جانتی، ماہرہ خان کا جواب وائرل ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کا فردوس جمال کے متنازعہ تبصرے کے بعد دلچسپ جواب وائرل ہوگیا۔

ماہرہ خان نے عالمی اردو کانفرنس میں بطور مہمان شرکت کی جہاں وسیم بادامی نے ان سے ریپڈ فائر سوالات کیے ، اس دوران انہوں نے عمران خان، شاہ رخ خان اور ہمایوں سعید کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا تاہم جب ان سے سینئر اداکار فردوس جمال کے بارے میں سوال کیا گیا تو ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ فردوس جمال کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کر سکتیں کیونکہ وہ انہیں جانتی نہیں ہیں،ایک لمحے کے توقف کے بعد انہوں نے دوبارہ یہی کہا کہ وہ اس حوالے سے رائے نہیں دے سکتیں کیونکہ فردوس جمال بےشک اداکار ہیں لیکن وہ ان کو ذاتی طور پر نہیں جانتیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:فلسطینی فلم "ہیپی ہالیڈیز"نے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ایوارڈجیت لیا

واضح رہے کہ فردوس جمال کئی بار ماہرہ خان کی عمر اور اداکاری سے متعلق تنقیدی تبصرے کر چکے ہیں جس کے نتیجے ایک نجی ٹی وی نے ان پر پابندی بھی عائد کردی تھی۔