گھر گھر سیاست چل رہی،فوج ہماری اور ہم فوج کے ہیں،پیر پگارا

Dec 09, 2024 | 12:50:PM
 گھر گھر سیاست چل رہی،فوج ہماری اور ہم فوج کے ہیں،پیر پگارا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( امین ڈیپلائی) پیر پگارا نے کہا ہے کہ  گھر گھر میں سیاست چل رہی ہے ملک کے حالات بہتر نہیں, فوج ہماری ہے اور ہم فوج کے ہیں،مہنگائی میں اضافہ ہو سکتا ہے مگر کمی ہونا مشکل ہے۔

عمرکوٹ میں غلام نبی شاہ کے گاؤں سچل منگریو میں حر جماعت کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے مریدین و عقیدت مندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  گھر گھر میں سیاست چل رہی ہے ملک کے حالات بہتر نہیں ہیں فوج ہماری ہے اور ہم فوج کے ہیں۔  

 مہنگائی میں اضافہ ہو سکتا ہے مگر کمی ہونا مشکل ہے،اپنی بچیوں کو تعلیم دلائیں تاکہ وہ باشعور ہوں۔

عمرکوٹ میں پیر  پگارا گاؤں عبد القدوس ساند، علی محمد ولھاری، حاجی خان منگریو و مقامات پر تقریباًت میں شرکت کریں گے۔

 وہ  ٹیبری میں چیف خلیفہ فقیر قادر بخش منگریو کی عشائیہ میں شرکت کریں گے ۔