نئی انعامی پالیسی ، نیشنل گیمز کے گولڈ میڈلسٹ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد) کھلاڑیوں کیلئے اچھی خبر،پاکستان سپورٹس بورڈنے نئی انعامی پالیسی کی منظوری دیدی۔
سپورٹس بورڈ کی طرف سے منظور کی جانے والی نئی انعامی پالیسی میں نیشنل گیمز کے میڈلسٹ بھی شامل ہیں، سابقہ انعامی پالیسی میں ساؤتھ ایشن گیمز، ایشین گیمز ، کامن ویلتھ ،اولمپک گیمز سمیت دیگر انٹرنیشنل ایونٹس شامل تھے۔
نئی پالیسی میں نیشنل گیمز کے گولڈ میڈلسٹ کو 10لاکھ روپے انعام ملے گا،نیشنل گیمزمیں سلورمیڈلسٹ کو5لاکھ اور براؤنز میڈلسٹ کو اڑھائی لاکھ انعام ملے گا،نئی انعامی پالیسی رواں ماہ ہونے والی قائد اعظم گیمز تاحال شامل نہیں۔
مزید پڑھیں:ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ،آسٹریلیا ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن پر آ گیا