اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Dec 09, 2024 | 13:51:PM
اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شام کی صورتحال پر ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی جہاں دونوں وزرا نے پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ترکیہ کے ہم منصب کو شام میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی سکیورٹی اور سلامتی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے متعلق آگاہ کیا۔دونوں وزرا نے شام میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے ممکنہ تعاون کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں تمام پاکستانی شہری محفوظ ہیں، تمام شہریوں کو احتیاط کرنے کا کہا گیا ہے، شام میں بدلتی ہوئی صورتحال کا  جائزہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:ٹرمپ کا امریکا میں پیدا ہونے والے غیرملکیوں کی شہریت ختم کرنے کا اعلان 

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ شام کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کی ہے، شام کے متعلق ہمارے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، شام میں پاکستان کا سفارت خانہ شہریوں کی مدد کے لیے کھلا ہے تاہم ابھی تک دمشق ایئرپورٹ بند ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہمارا سفارت خانہ پاکستانی شہریوں اور زائرین کے ساتھ رابطے میں ہے، دمشق ایئرپورٹ کھلنے کے بعد شہریوں کی واپسی شروع ہو جائے گی۔