لاہور قلندرز کے فواد رانا کا بیٹے کی مہندی پر اہلیہ کے ساتھ ڈانس , ویڈیو وائرل

Dec 09, 2024 | 15:04:PM

(24 نیوز)لاہور قلندرز کے فواد رانا کئی سالوں بعد منظرِ عام پر آگئے، اہلیہ کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو وائرل

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا کی اہلیہ کے ہمراہ ایک ڈانس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے صارفین کی جانب سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔کچھ روز قبل انسٹاگرام پر سحر توقیر نامی فوٹوگرافر خاتون نے فواد رانا اور ان کی اہلیہ کے رقص کی ویڈیو جاری کی جس کے کیپشن میں خاتون فوٹوگرافر نے لکھا ’’والدین اپنے بچوں کی مہندی میں خوبصورت ڈانس کرتے ہوئے‘‘

ویڈیو میں جہاں فواد رانا اور ان کی اہلیہ کو گانے پر ڈانس کرتے دیکھا گیا وہیں ان کے بیٹے دلہا کے روپ میں دکھائی دیے، اس کے علاوہ ان کی بہو بھی دلہن بنی ڈانس کو انجوائے کرتی ہوئے دیکھیں گئی ہیں،تاہم  اتنے سالوں بعد فواد رانا کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا، جس کا اندازہ ان کے تبصروں سے لگایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں ٹیموں اور کھلاڑیوں سے زیادہ لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا مقبولیت رکھتے ہیں جس کی وجہ ابتدائی کچھ سالوں میں فواد رانا کی سٹیڈیم میں موجودگی اور قلندرز کے میچز میں ان کے چہرے کے تاثرات ہوتے تھے،تاہم فواد رانا کچھ سالوں سے سٹیڈیم میں دکھائی نہیں دیے، یہاں تک کہ قلندرز کی ٹیم کے ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد بھی فواد رانا نظر نہیں آئے، اسی حوالے سے گاہے بگاہے سوشل میڈیا صارفین قلندرز مالکان سے استفسار کرتے تھے۔

مزیدخبریں