بھارتی اداکار نے 18 سال چھوٹی"بھانجی" کوتیسری بیوی بنا لیا

ماما طویل عرصے سے اکیلے تھے،ان کی سخاوت کی وجہ سے پیار ہوگیا، اہلیہ کوکیلا

Dec 09, 2024 | 15:19:PM
بھارتی اداکار نے 18 سال چھوٹی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی فلموں کے معروف اداکار وہدایت کار بالا نے خود سے 18 سال چھوٹی "بھانجی" سے تیسری شادی کرلی اور اب دونوں والدین بننے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تامل فلم انڈسٹری سے وابستہ بالا کاکہناہے کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ اپنی شادی شدہ زندگی میں خوش ہیں اور اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں،کوکیلا کی عمر 24 سال ہے ۔

”بیڈ بوائز“ سے مشہور اداکار نے کہا کہ جو لوگ ان سے جلتے ہیں ان کے پاس گاڑی ہے اور نہ ہی گھر،جو لوگ حسد کرتے ہیں وہ ہر چیز اور ہر ایک میں خامیاں دیکھتے ہیں،انہوں نے انکشاف کیا کہ کوکیلا اپنے جذبات ڈائری میں لکھتی رہی ہیں، ڈائری پڑھنے کے بعد میں نے ان سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ۔

اداکار بالا کی تیسری اہلیہ کوکیلا کاکہناہے کہ ماما طویل عرصے سے اکیلے تھے، مجھے ان کی سخاوت کی وجہ سے پیار ہوگیا، وہ چھوٹی عمر سے ہی سب کی مدد کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میں حافظ قرآن ہوں، معروف گلوکاربلال سعید کا انکشاف

اداکار بالا کی پہلی شادی گلوکارہ امرتا سریش سے ہوئی تھی جن سے 2019 میں طلاق ہوگئی،اس کے بعد ڈاکٹر ایلزبتھ کےساتھ شادی کی اورایلزبتھ سے علیحدگی کے بعد کوکیلا سے 23 اکتوبر کوتیسری شادی کرلی،تاہم اداکارکاکہناہے کہ یہ ان کی دوسری شادی ہے اورانہوں نے الزبتھ سے شادی کے دعوے کو ہی خارج کر دیا لیکن برے وقت میں ساتھ دینے پران سے اظہار تشکرکیا ہے۔