(24 نیوز) جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیکر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر پھر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ۔
جنوبی افریقہ نے سری لنکا کےخلاف ٹیسٹ سیریز جیت کر بھارت اور آسٹریلیا کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، دوسرے ٹیسٹ میں109 رنز سے کامیابی کے بعد پروٹیز کی ورلڈ ٹیسٹ چیمیئن شپ میں پوائنٹس کی شرح63.70 ہو گئی جس کے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والے ٹیسٹ سیریز اور بھی دلچسپ ہو گئی دونوں ٹیموں کی سیریز میں کامیابی فائنل کےلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔
اس وقت جنوبی افریقہ 63.33 کے ساتھ پہلے اور آسٹریلیا 60.71 کے ساتھ دوسرے اور بھارت 57.29 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
پاکستان سے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں جیت جنوبی افریقہ کےلئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کھیلنے کی جگہ کنفرم کر دے گی ۔