مدارس کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں : مولانا فضل الرحمان

Dec 09, 2024 | 16:37:PM
 مدارس کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں : مولانا فضل الرحمان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میرا مقصد ریاست سے تصادم نہیں بلکہ مدارس کی رجسٹریشن ہے۔

نیوز کانفرنس کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ وہ مدارس کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اپنے مدارس کی آزادی کی حفاظت کے لیے کوشاں ہیں۔

فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ان کی جماعت مدارس کو محفوظ بنانے اور ان کے حقوق کی حمایت کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جوعلما آج اسلام آبادمیں جمع ہوئے ہم ان کا احترام کرتے ہیں۔