کراچی میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی 

Dec 09, 2024 | 17:46:PM
کراچی میں 2 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انوشا جعفری) کراچی کے علاقے ضلع وسطی میں 2روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ 
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی کی درخواست پر کمشنر کراچی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق شر پسند عناصر امن و امان کی صورتحال خراب کر سکتے ہیں،شرپسندوں کی وجہ سے خاص طور پرضلع وسطی میں صورتحال خراب ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب ڈبل سواری اور 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی،کسی بھی قسم کی ریلی نکالنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی،ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی،قانون کی خلاف ورزی پر ایس ایچ او کو کارروائی کا اختیار دے دیا گیا۔

 

یہ بھی پڑھیں: انور مقصود کے اغوا کی افواہیں جھوٹی نکلیں