سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

Dec 09, 2024 | 18:06:PM

(24 نیوز)محکمہ سکول ایجوکیشن نے   پنجاب بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔

نئی گائیڈ لائنز کے مطابق اساتذہ، طلبہ اور نان ٹیچنگ سٹاف تدریسی اوقات میں موبائل فون ہیڈ ٹیچر کو جمع کروائیں گے، سٹاف کیلئے ڈریس کوٹ اور بند شوز پہننا لازمی ہوگا، ٹیچرز اور طلباء اپنے نام کا بیج بھی  لگائیں گے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے ڈسپلن و شفاف تدریسی نظام کیلئے 20 نکاتی گائیڈ لائنز  جاری کی گئی ہیں ، ضلعی و تحصیل ایجوکیشن افسران اور سکول سربراہوں کو گائیڈ لائنز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہ رمضان میں میٹرک کے امتحانات، عارضی ڈیٹ شیٹ جاری

دی گئی ہدایات کے مطابق سب نیوی بلیو جرسی اور طلباء یونیفارم پہنیں گے، مرکزی گیٹ پر اوقات کار کا بورڈ آویزاں ہوگا، ہر کلاس کا سی آر ہوگا، سکول میں مختلف نعروں کے تین یا چار  پینا فلیکس لگائے جائیں گے۔

گائیڈ لائنز میں مزید  کہا گیا ہے کہ طلبہ رجسٹر استعمال کرینگے، وائٹ بورڈ کے ایک کارنر پر حاضر و غیر حاضر طلباء اور مضمون کا خانہ ہوگا، پڑھایا جانے والا مضمون اور اہم نکات بورڈ پر درج ہونگے۔

تمام طلباء کے ناخن اور بال کٹنگ کی روزانہ چیکنگ ہوگی، اساتذہ گھڑی پہنیں گے، اسمبلی میں ہیڈ سمیت تمام ٹیچرز کی حاضری لازمی ہوگی۔ 

مزیدخبریں