تحریک انصاف کا قومی اسمبلی اجلاس سے قبل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب 

Dec 09, 2024 | 18:08:PM

(طیب سیف)اسلام آباد احتجاج کی ناکامی کے بعد تحریک انصاف نے قومی اسمبلی اجلاس سے قبل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔

ذرائع پی ٹی آئی کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اپوزیشن لابی میں ہو گا، پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس میں بھرپور احتجاج کا امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قومی اجلاس میں پی ٹی آئی کے وہ ایم این ایز شریک ہوں گے جن کی ضمانت ہو چکی ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے جن ایم این ایز اور رہنماؤں کی ضمانتیں نہیں ہوئیں، ان کو اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمانی میٹنگ  میں قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:خبردار، ہوشیار!ڈبل سواری پرپابندی عائد

مزیدخبریں