(24 نیوز)معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات رنگ لانے لگے ، روپے کی قدر میں بہتری نظر آنے لگی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق آج کاروباری روز کے دوران روپے کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3پیسے سستا ہونے کے بعد 278.01 روپے سے کم ہوکر 277.98روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 پیسے کمی سے 278.95 روپے،یورو 53 پیسے کمی سے 293.66 روپے،برطانوی پاؤنڈ 14 پیسے مہنگا ہوکر 354.94روپے پر پہنچ گیا ،تاہم یو اے ای درہم 76 روپے، سعودی ریال 74.20 روپے پر برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا،فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟جانیے