وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے افغانستان کے ناظم الامور کی ملاقات،پاک افغان تعلقات پر تبادلہ خیال

Dec 09, 2024 | 18:23:PM
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے افغانستان کے ناظم الامور کی ملاقات،پاک افغان تعلقات پر تبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انورعباس)وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے افغانستان سے کے ناظم الامور کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاک افغان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق سے ملاقات میں افغانستان کے ناظم الامور کے علاوہ پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق بھی ملاقات میں موجود تھے۔ 
 وزارت خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں پاک افغان تعلقات پر  بات چیت کی گئی، ملاقات میں فریقین کا باہمی فائدہ مند تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کا لاہور کے بعد دیگر بڑے شہروں میں میٹرو نیٹ ورک بڑھانے کا اعلان