(وقاص عظیم)2028 تک ملک سے سود کے خاتمے کا مشن،ایس ای سی پی نے سٹریٹجک ایکشن پلان کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت یکم جنوری 2028 تک ملک سے سود کے خاتمے کا مشن،ایس ای سی پی نے غیر مالیاتی شعبے میں اسلامی مالیات کی ترقی کیلئے 2024-2026 کے اسٹریٹجک ایکشن پلان کی منظوری دیدی ، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ ایس ای سی پی کی اعلیٰ سطح کمیٹی کی جانب سے تیار کیا گیا ،کمیٹی 2023 میں کمشنر ایس سی ڈی مجتبی احمد لوہدی کی سربراہی میں قائم کی گئی،کمیٹی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل کلیئرنگ کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی اور دیگر ماہرین شامل تھے ،کمیٹی نے 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت تمام ریگولیٹڈ شعبوں میں اسلامی مالیات کیلئے جامع روڈ میپ بنانا ہے ۔
ایس ای سی پی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلامی مالیاتی نظام کے تحت یکم جنوری 2028 تک سود کے خاتمے کو لازمی قرار دیا گیا ہے ،پلان کے تحت ریگولیٹڈ شعبوں میں اسلامی مالیات کے حصے کو بڑھایا جائے گا ،اسلامی مالیاتی طریقوں میں مطابقت اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے گا ،اسلامی مالیاتی اداروں کی مجموعی کارکردگی اور افادیت کو بہتر بنایا جائے گا ،قانونی فریم ورک کو مضبوط بنانا ہے،پلان کو موثر بنانے کیلئے کیپیٹل مارکیٹ انفراسٹرکچر انسٹیٹیوشنز کے ساتھ مشاورت کی گئی۔