ملکی معیشت میں بہتری، ترسیلات زر میں 29 فیصد کا اضافہ

Dec 09, 2024 | 18:28:PM
ملکی معیشت میں بہتری، ترسیلات زر میں 29 فیصد کا اضافہ
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ایاز رانا)ملکی معیشت میں بہتری کا سلسلہ جاری،نومبر 23 کے مقابلے نومبر 24 میں ترسیلات زر میں 29 فیصد کا اضافہ،سٹیٹ بینک نے ترسیلات زر کے حوالے سے تفصیلات جاری کردیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق نومبر 24 میں ترسیلات زر 2 ارب 90 کروڑ ڈالر موصول ہوئیں،نومبر 23 کے مقابلے میں نومبر 24 میں 29 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ۔

نومبر23 میں ترسیلات زر 2 ارب 30 کروڑ ڈالر موصول ہوئی تھیں ،رواں مالی سال 5 ماہ میں ترسیلات زر میں 34 فیصد کا اضافہ ہوا ،رواں مالی سال 5 ماہ میں ترسیلات زر 14 ارب 80 کروڑ ڈالر بھیجی جاچکی ہیں۔

  اسٹیٹ بینک کے مطابق پانچ مہینوں میں سعودی عرب سے 3.65 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجی گئیں،جولائی سے نومبر تک عرب امارات سے 2.95 ارب ڈالر بھیجے گئے ہیں،پانچ مہینوں میں برطانیہ سے 2.18  ارب ڈالر بھیجے گئے ہیں۔