190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

Dec 09, 2024 | 18:37:PM
190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
کیپشن: عمران خان اور بشریٰ بی بی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشادقریشی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے 190ملین پاؤنڈریفرنس اور توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے گئے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ  بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت  ہوئی،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں ریفرنس کی سماعت کی،بشریٰ بی بی کے عدالت پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے گئے،ملزمان نے 342کے سوالناموں کے جواب داخل کرا دیئے،ریفرنس کی سماعت جمعرات 12دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کیس میں آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی، سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی،ملزمان کی استدعا پر ایف آئی اے رپورٹ کی نقول فراہم کر دی گئی،ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا،فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟جانیے