سردی کی شدت میں اضافہ، لہہ میں درجہ حرارت منفی 13تک گر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)پہاڑی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، سب سے کم درجہ حرارت منفی 13لہہ میں ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنےکا امکان ہے۔ تاہم صبح کے اوقات میں شدید سرد/کہرا پڑنےکی توقع ہے۔
ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں کُہرا پڑنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔ بالائی اضلاع میں صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا امکان ہے۔ صبح کے اوقات میں ملتان،ڈیرہ غازی خان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، خانپور، رحیم یار خان، بہاولپور اور گردونواح میں ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صرف 2لاکھ روپے کیساتھ ریگولر حج سکیم میں شامل ہونے کا آخری موقع
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات/صبح کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے ۔ سکھر، کشمور، جیکب آباد، موہنجوداڑو اور گر دو نواح میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکہ موسمیات کے مطابق آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 13، گوپس منفی 07 ، سکردو، قلات منفی05، کوئٹہ، استور، مالم جبہ منفی 04، دیر اور بگروٹ منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی 20سیریز کا پہلا میچ کل کتنے بجے شروع ہو گا؟صحیح وقت جانیے