ترکیے میں 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، بریگیڈیئر جنرل سمیت6 فوجی ہلاک

Dec 09, 2024 | 21:05:PM

 (ویب ڈیسک)ترکیے میں دو فوجی ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے۔ جس کے نتیجے میں بریگیڈیئر جنرل سمیت6 فوجی ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیے میں دونوں ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران فضا میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا تاہم دوسری ہیلی کاپٹر کو بحفاظت زمین پر اتار لیا گیا۔

ہلاک ہونے والے فوجی تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔ حادثہ ترکیے کے جنوب مغربی علاقے اسپارٹا میں پیش آیا۔

گورنر عبداللہ ایرن نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ہیلی کاپٹر معمول کے مطابق ہونے والی تربیتی پروازوں کے دوران آپس میں ٹکرا گئے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں میں ایک بریگیڈیئر جنرل بھی شامل ہیں۔ جو ہوابازی سکول کے انچارج تھے۔ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:بیرون ملک سے آنیوالے خبردار! ایک موبائل کے سوا تمام ضبط ہونگے، فیصلہ ہو گیا

مزیدخبریں