پاکستان نےورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں دوسرا میچ بھی جیت لیا

Dec 09, 2024 | 23:00:PM
پاکستان نےورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں دوسرا میچ بھی جیت لیا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کھیل کے میدان سے ایک اور اچھی خبر آگئی،پاکستان نےورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں دوسرا میچ بھی جیت لیا۔

ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کےدوسرے گروپ میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 1-2سے ہرایا، پاکستان کی جانب سے نور زمان اور ناصر اقبال نے اپنے میچز جیتے۔

اس سے قبل صبح پاکستاں نے پہلے میچ میں پیرو کو 1-2 سے شکست دی تھی،پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال نے اپنے میچز جیتے اور عاصم کو شکست ہوئی،نور زمان نے رفائیل گالویز کو 11-1، 11-4، 13-15، 11-13 اور 13-11 سے شکست دی،ناصر اقبال نے اولونزو ایسکیوڈیرو کو 3-11، 4-11اور 2-11 سے ہرایا،عاصم خان کو ڈیاگو ایلیاز نے 0-3 سے شکست دی تھی۔

ضرورپڑھیں:پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائیگا

گروپ کے 2 میچز جیتنے کے بعد پاکستان کی ناک آؤٹ راؤنڈ میں رسائی پکی ہوگئی ہے،پاکستان اپنا آخری گروپ میچ کل اٹلی کے خلاف کھیلے گا۔