سلطنت عما ن نے کورونا کی وجہ سے سرحدیں بند کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سلطنت عمان نے ملک کی تمام سرحدیں تاحکم ثانی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق عرب میڈیا کی رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے انسداد کے لیے قائم اعلٰی اختیاراتی کمیٹی عمان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔تاہم ملک میں گزشتہ عرصے کے دوران مریضوں کی تعداد میں اضافہ پریشانی کا باعث ہے۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ مقامی شہریوں اور غیر ملکیوں کی سلامتی کا تقاضا ہے کہ ملک کی تمام سرحدیں تا حکم ثانی بند رہیں۔