حکومت ختم کرنا قوم پرفرض ہوچکا،کارکن اسلام آبادجانے کی تیاری کریں،فضل الرحمان

Feb 09, 2021 | 00:07:AM
حکومت ختم کرنا قوم پرفرض ہوچکا،کارکن اسلام آبادجانے کی تیاری کریں،فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کاکہنا ہے کہ 26 مارچ کو لانگ مارچ ہرصورت ہو گا،نالائق حکومت کاخاتمہ پوری قوم پرفرض ہوچکا،کارکن اسلام آبادجانے کی تیاری شروع کریں۔
تفصیلات کے مطابق امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کا کراچی کے علاقے قائد آباد آمدپر شاندار استقبال کیا گیا ،اس موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا،مولانا فضل الرحمان کے استقبال کیلئے کارکنان کی بڑی تعداد موجود رہی ، دھکم پیل ، بد نظمی کے سبب مولانا فضل الرحمان نے کارکنان سے گاڑی میں سے ہی مختصر خطاب کیا، انکا کہنا تھا کہ عام آدمی کی زندگی مشکل ہوگئی،مولانا فضل الرحمان اپنے دورے کے دوران سندھ کے شہر گھارو ، دھابیجی ، ٹھٹھہ اور سجاول کا دورہ بھی کرینگے۔