(24 نیوز)بھارتی اداکارہ تاپسی پنو اپنی نئی فلم”شاباش مٹھو“کے لئے سخت محنت کررہی ہیں تاپسی نے فلم”رشم راکٹ“ کی شوٹنگ ختم کرنے کے بعد فلم ”لوپ لپیٹا“ کا گوا شیڈول پورا کیا ہے۔اب وہ فلم ”شاباش مٹھو“ کی تیاری کررہی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فلم ہندوستانی خاتون کرکٹ کھلاڑی متالی راج کی حیات پرمبنی ہے۔تاپسی پنو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر اپنی دو تصاویر شیئر کی ہیں۔ان میں وہ نیٹ پر کرکٹ کی مشق کررہی ہیں۔
فلم ”شاباش مٹھو“ کیلئے متالی راج کی دوست اورسابق کرکٹر نوشین القادرتاپسی پنو کو کوچنگ دے رہی ہیں۔تاپسی پنو کا کہنا ہے کہ میں نے پہلے کبھی کرکٹ نہیں کھیلا ہے۔وہ صرف اس گیم کی فین رہی ہیں۔یہ کردار ایک بڑا چیلنج ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ دباؤ مجھے سب سے اچھا کام کرنے کی تحریک دے گا۔