’’یار بنا چین کہاں رے‘‘ امریتا سنگھ کی آج 63 ویں سالگرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارت کی فلم انڈسٹری میں امریتا سنگھ کا شمار ایسی اداکارہ کے طور پر ہوتا ہے جنہوں نے 80 اور 90 کی دہائی میں اپنی دلکش اداؤں سے شائقین کو بہت محظوظ کیا، آج ان کی63 ویں سالگرہ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریتا سنگھ 9 فروری 1958 کو پیدا ہوئیں ہوئیں اور 1983 میں انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نےفلم ’بیتاب ‘ سے اپنا فلمی سفر شروع کیا، اس فلم میں ان کے ہیرو سنی دیول تھے۔یہ ان دونوں کی پہلی فلم تھی۔ناظرین نے سنی دیول اور امریتا سنگھ کی جوڑی کو پسند کیا اور فلم بھی باکس آفس پرسپر ہٹ رہی۔ 1984 میں، امرتا سنگھ کو ایک بار پھر سنی دیول کے ساتھ فلم ’سنی‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔یہ فلم اوسط کامیابی حاصل کرسکی۔
1985 میں امریتا نے فلم ‘صاحب‘ میں انیل کپور کے ساتھ کام کیا. اس فلم کا ایک نغمہ ’یار بنا چین کہاں رے‘ آج بھی سننے والوں کو یاد ہے۔ 1985 ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’مرد‘ امریتا سنگھ کے کیریئر کے لئے ایک سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔اس فلم میں امریتا سنگھ کو سپرسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔
اداکارہ امریتا سنگھ نے بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کے ساتھ 1991میں شادی کی ، دونوں کی ایک بیٹی سارہ علی خان اور ایک بیٹا ابراہیم علی خان ہیں۔ امریتا سنگھ اور سیف علی خان میں 2004 میں علیحدگی ہوئی۔