کوروناکے وار جاری، مزید 40 افراد جاں بحق

Feb 09, 2021 | 09:44:AM
کوروناکے وار جاری، مزید 40 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا وائرس سے مزید40 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 66 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 56 ہزار 519 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 8 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 61 ہزار 347، سندھ میں 2 لاکھ 51 ہزار 434، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 625، بلوچستان میں 18 ہزار 877، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 918، اسلام آباد میں 42 ہزار 80 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 238 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 82 لاکھ 56 ہزار 378 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 509 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 12 ہزار 943 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 797 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پنجاب میں 4 ہزار 919، سندھ میں 4 ہزار 132، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 964، اسلام آباد میں 480، بلوچستان میں 196، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 273 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔