’’نہ نوجوان اور نہ کسان مودی کےصنعتکار دوست ہی بھگوان‘‘ راہول گاندھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے دفاعی بجٹ پر وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں کسانوں اور جوانوں میں سے کسی کی فکر نہیں ہے اور وہ صرف اپنے تین چار سرمایہ دار دوستوں کی مدد کے لئے کام کرتے ہیں.
میڈیا رپورٹس کےمطابق راہول گاندھی نے کہا کہ حکومت نے دفاعی شعبے کے بجٹ میں کٹوتی کرکے نہ صرف فوجیوں کو نظرانداز کیا ہے، بلکہ ان جوانوں کی پنشن میں بھی کمی کی ہے۔راہول گاندھی نے کہا کہ ’’نہ نوجوان اور نہ کسان مودی سرکار کے لئے صرف 3-4 صنعتکار دوست ہی بھگوان‘‘۔ادھر کانگریس کی میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سورجے والا نے بھی اس سلسلے میں مسٹر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 210 کسان احتجاج کرتےہوئے دم توڑ چکے ہیں لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کسانوں کے مطالبات نہ تسلیم کرنے کی ضد پر اٹل ہیں۔انہوں نے کہا "مودی جی‘‘ آپ ملک کی تاریخ میں واحد بے رحم وزیر اعظم کے طور پر درج ہونے جا رہے ہیں۔ احتجاج کرنے والے کسان بھائیوں اور ان کے اہل خانہ کے درد کو نظر انداز کرنا آپ کی فسطائی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔