حکومت گرانے کا مشن،حیدر آباد میں پاورشو،بلاول جلسہ گاہ پہنچ گئے

Feb 09, 2021 | 10:08:AM
حکومت گرانے کا مشن،حیدر آباد میں پاورشو،بلاول جلسہ گاہ پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پی ڈی ایم   آج حیدرآباد میں جلسہ کرکے سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔حیدر آباد کے ہٹڑی بائی پاس گراؤنڈ میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے,پی ڈی ایم  کئی رہنما  جلسہ گاہ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق  حیدرآباد میں پی ڈی ایم کی جانب سے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور جلسے کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔مولانا فضل الرحمان جلسے میں شرکت کےلئے قافلےکے ہمراہ سجاول سے روانہ  ہوگئے  جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور پی ڈی ایم کے دیگر قائدین جلسہ گاہ پہنچ گئے۔پیپلزپارٹی کے رہنماجام خان شوروکی رہائش گاہ پر پی ڈی ایم رہنماؤں کےلئے ظہرانےکا اہتمام کیا گیا ۔جلسہ گاہ میں مرد و خواتین کارکن بہت پرجوش ہیں جو پارٹی ترانوں پر رقص بھی کر رہے ہیں۔