مودی کسانوں کے آگے بے بس، تحریک واپس لینے کی اپیل

Feb 09, 2021 | 10:12:AM
مودی کسانوں کے آگے بے بس، تحریک واپس لینے کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت کےوزیر اعظم نریندر مودی کسانوں کی بھرپور تحریک کے سامنے بے بس نظر آ رہے ہیں، انہوں نے  تینوں زرعی قوانین پر جاری کسانوں کی تحریک واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئےکہا ہے کہ ان کی حکومت غریبوں کے لئے وقف ہے اور غربت کے خاتمے کے لئے زرعی اصلاحات ضروری ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مودی نے راجیہ سبھا میں اپنی تقریر میں کہا کہ ملک میں 12 کروڑ کسانوں کے پاس دو ایکڑ سے بھی کم اراضی ہیں اور انہیں حکومت کی جانب سے دی جاری امداد کا کوئی فائدہ نہیں مل پاتا ، سرکار کا ارادہ ان امداد کو ان کسانوں تک پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ زرعی اصلاحات گزشتہ حکومتوں کی بھی ہمیشہ سے ترجیحات میں رہی ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ کاشتکار اپنا احتجاج واپس لے لینا چاہئے۔ کوئی قانون حتمی نہیں ہے۔ ان میں بہتری کی وسیع گنجائش ہے اور بعد میں بھی بہتری لائی جائے گی۔انہوں نے یقین دہانی کرائی ایک بار جب قانون نافذ ہوجائے تو ان میں جو بھی کمی ہے اسے دور کردیا جائے گا۔