کابینہ اجلاس ،پی ڈی ایم تحریک اور لانگ مارچ پر غور

Feb 09, 2021 | 10:26:AM

 (24نیوز)کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس میں پی ڈی ایم تحریک اور لانگ مارچ کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق آج ہونے والے اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 30 نئی احتساب عدالتیں بنانے کی سمری پیش کی جائے گی۔ سی پیک پر کابینہ کمیٹی کے 2 فروری کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں شامل ہے۔نجی بجلی گھروں کو 403 ارب روپے کے بقایاجات کی ادائیگی بھی کابینہ سے منظوری کے بعد ہوگی۔
 

مزیدخبریں