سندھ ہائیکورٹ،ڈکیتی اور پولیس مقابلے کے 2ملزموں کی سزا کم 

Feb 09, 2021 | 11:11:AM

 (24نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے ڈکیتی اور پولیس مقابلےکے مقدمے میں دو ملزموں کی سزا کم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق عدالتِ عالیہ نے ڈکیتی اور پولیس مقابلے کے مقدمے میں ملزموں کی اپیل پر فیصلہ سنا تے ہوئے ملزموں کی سزا 22 سال سے کم کر کے 10 سال کر دی۔ بچوں کیخلاف زیادتی پر سخت سزائیں ملیں گی۔سندھ ہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے پیش شواہد سے ملزموں کے خلاف جرم ثابت ہوتا ہے۔

ذرائع کے مطابق جن ملزموں کی عدالت نے سزا کم کی ہے ان میں احمد رحمٰن اور بلال شامل ہیں۔ پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے 2016ء میں مقابلے کے بعد ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا، یہ ملزم شہری سے ڈکیتی کر رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی۔
 

مزیدخبریں