دہشتگردوں کاہدف سندھ اسمبلی تھا، ناصر شاہ 

Feb 09, 2021 | 11:27:AM
 دہشتگردوں کاہدف سندھ اسمبلی تھا، ناصر شاہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ نے انکشاف کیا ہےکہ شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار کئے گئے دہشتگردوں کا ہدف سندھ اسمبلی تھا۔

ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ سندھ اسمبلی کے گیٹ پر رکشے سے ایک دہشتگرد نے خود کش دھماکا کرنا تھا لیکن اسمبلی کا سیشن نہ ہونےکی وجہ سےحملہ نہیں کیا جاسکا۔ دہشتگردوں کے موبائل فون سے سندھ اسمبلی کی ویڈیو  ملی ہے، دہشت گردوں کا افغانستان کے صوبے قندھار سے براہ راست رابطہ تھا اور گرفتار 3 دہشتگردوں کا تعلق قندھار جبکہ ایک کا ننگرہار سے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک اور 5 کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب نے بتایا کہ شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک عمارت میں دہشتگرد موجود تھے، خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: