ارکان اسمبلی کو فنڈز جاری کا نوٹس، سپریم کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل  

Feb 09, 2021 | 11:51:AM
ارکان اسمبلی کو فنڈز جاری کا نوٹس، سپریم کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کے معاملے پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نوٹس پر 5 رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔

 چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ کل سماعت کرے گا۔ پانچ رکنی بنچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی شامل ہیں۔ عدالت نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری خزانہ، وفاقی و صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز اور چیف سیکرٹریز کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ سپریم کورٹ نے کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

یاد رہے ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے اخباری خبر پر نوٹس لیتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ کیا وزیراعظم کا ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینا آئین، قانون اور عدالتی فیصلوں کے مطابق ہے، ایڈووکیٹ جنرلز اور اٹارنی جنرل حکومت سے ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کریں، اگر ترقیاتی فنڈز آئین قانون کے مطابق ہوئے تو ٹھیک ورنہ کارروائی ہوگی۔

ٹیگز: