ملک لوٹنے والوں کی سیاست ختم ہوچکی،بزدار

Feb 09, 2021 | 11:58:AM
ملک لوٹنے والوں کی سیاست ختم ہوچکی،بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان کو بے دردی سے لوٹنے والوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے، منفی سیاست کرنے والے ٹولے کا کوئی مستقبل نہیں۔

 وزیراعلیٰ پنجاب  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تخریبی سیاست کے علمبرداروں کے چہروں سے مایوسی عیاں ہے، ترقی کا سفر روکنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، اڑھائی سال میں نیک نیتی اور خلوص سے عوام کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کے ایک بھی سکیںڈل کا داغ ہماری حکومت پر نہیں، رکاوٹوں کے باوجود عوامی خدمت کے سفر میں رکاوٹ نہیں آنے دی۔ پاکستان کے عوام ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں، انتشار کی سیاست نہ پہلے کامیاب ہوئی نہ آئندہ ہوگی، پی ڈی ایم والوں کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: