(24نیوز)مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ اللّہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اُن کی صاحبزادی مہرالنساء اب خطرے سے باہر ہیں۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں مریم نواز نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’میری بیٹی کی تندرستی کے لیے جو آپ نے دعائیں کیں، میں اس کے لیے آپ سب کی تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔ مریم نواز نے کہا کہ ’میری بیٹی مہرالنساء کے سر پر بہت بری طرح چوٹ لگی ہے لیکن اللّہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ وہ اب خطرے سے باہر ہے۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ تمام لوگوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔‘
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کی بڑی صاحبزادی مہرالنساء گالف کی کار ڈرائیو کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی تھیں، ہسپتال میں ان کے سر کی سرجری کی گئی تھی۔ تاہم اب انہیں ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب مریم نواز نے مہرالنساء کی چوٹ کے باعث حیدرآباد روانگی منسوخ کر دی تھی۔