( 24 نیوز)بھارت میں کسانوں کی جاری تحریک کے حوالے سے سچن ٹنڈولکر کے منافقانہ موقف اختیار کرنے پر لوگ ناراضی کا اظہار کرنے لگے ہیں، ممبئی میں سچن ٹنڈولکر کے گھر کے باہر ایک کسان کے بیٹے نےسخت احتجاج کیا ہے۔
میڈیا رپور ٹ کے مطابق مذکورہ شخص کی شناخت رنجیت کے طور پر ہوئی ہے جو ایک کسان کا بیٹا ہے۔ ویڈیو میں یہ شخص ٹنڈولکرے مکان کے باہر کھڑا دکھائی دے رہا ہے اور سکیورٹی گارڈ انہیں وہاں سے چلے جانے کا کہہ رہا ہے۔
یہ واقعہ کسانوں کے احتجاج پر ایم ای اے کے بیان کی حمایت اور عالمی ستاروں اور میڈیا کے ملوث ہونے پر مشتمل کرکٹر کے ٹویٹ کے بعد پیش آیاہے۔عالمی شہریت یافتہ ستارے جیسے ریہانہ‘ گریٹا تھون برگ اورمتعدد شخصیات کی جانب سے کسانوں کے احتجاج سے اظہار یگانگت کے بعد ایم ای اے نے یہ کہتے ہوئے تفصیلی بیان جاری کیاتھا کہ”سنسنی خیز سوشیل میڈیا ہیش ٹیگ اور تبصروں کے فتنہ کے لئے خاص طور پر جب مشہور شخصیات اورد یگر افراد کا سہارا لیاگیاہے‘ نہ ہی درست ہے اور نہ ہی ذمہ دارانہ ہے“۔اس کے فوری بعد کئی بھارتی فلمی ستارے جیسے سچن ٹنڈولکر‘ اکشے کمار‘ اجئے دیوگن اور دیگر نے ایم ای اے کے بیان کی حمایت میں ہندوستان مخالف پروپیگنڈہ ہیش ٹیگ کے ذریعہ حمایت کردی۔
ٹنڈولکرکے منافقانہ موقف اختیار کرنے پر ان کے مداح ناراضی کا اظہار کرنے لگے۔یہ بات اس وقت زیادہ تکلیف دہ ہوگئی جب خاص طور پر ٹنڈولکرے بشمول کرکٹ دنیا کی کئی اہم ہندوستانی شخصیات نے کسانوں کے احتجاج کے متعلق بات تک نہیں ہے یہاں تک احتجاج میں مرنے والوں کے تعداد میں اضافہ پر بھی زبان نہیں کھولی ہے۔اور اب اس وقت جب انہوں نے زبا ن کھولنے کا فیصلہ کیاتو حکومت کے بیان کی حمایت میں منافقت کا انتخاب کیاجس کی وجہہ سے کئی لوگ ناراض ہیں اور ٹنڈولکر کے خلاف کسانوں کو احتجاج کرنے پر مجبور کردیاہے۔
واضح رہے کہ اس وقت دہلی کی سرحدوں پر ہزاروں کی تعداد میں کسان بالخصوص پنجاب اورہریانہ سے تعلق رکھنے والے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے ہیں۔