افضل گورو کی آج7ویں برسی، مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) حریت رہنما محمد افضل گورو کی 7ویں برسی کے موقع پر آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے متعدد شہروں میں کشمیری شہری بھارتی قابض افواج کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ادھر مظاہروں پرقابوپانے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی سرکار الرٹ ہے اور مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ بھی بندکردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے 44 سالہ حریت رہنما افضل گورو کو 13 دسمبر 2001 کو بھارتی پارلیمنٹ پر ہونے والے حملے کے الزام میں 9 فروری 2013 کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دیکر جیل احاطے میں ہی دفن کردیا تھا۔پھانسی سے قبل انہیں نہ تو قانونی پیروی کا موقع دیا گیا اور نہ ہی اہلخانہ سے ملاقات کروائی گئی۔