(24 نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی، اس موقعہ پر جیل حکام نے حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نےکیس کی مختصر سماعت کے بعد حمزہ شہباز اور شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 فروری تک توسیع کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دیا، جبکہ عدالت نے نیب کے گواہوں کو بیانات قلمبند کرانے کے لئے اگلی سماعت پر طلب کرلیا۔