رانا ثنااللہ کی عبوری ضمانت میں 10مارچ تک توسیع

Feb 09, 2021 | 14:04:PM
 رانا ثنااللہ کی عبوری ضمانت میں 10مارچ تک توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)اثاثہ جات کیس میں لاہور لائیکورٹ نے  مسلم لیگ ن  کےرہنما رانا ثنااللہ کی عبوری ضمانت میں 10 مارچ تک توسیع کر دی۔

 لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس سردار سرفراز ڈوگر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں رانا ثنا اللہ کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ رانا ثنااللہ اپنے وکیل امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کی طرف سے سپیشل پراسکیوٹر سید فیصل رضا بخاری بھی پیش ہوئے۔اعظم نذیر تارڑ نے موقف اختیار کیا کہ دو درخواستیں جمع کروائی ہیں ،ایک کیس میں نیب نے جواب دے دیا اور جس میں چیئرمین نیب کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر رکھا ہے، اس میں نیب کا جواب نہیں آیا۔