بالی وڈ اداکار راجیو کپور ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گئے 

Feb 09, 2021 | 14:20:PM

(24 نیوز) بھارت کی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار رشی کپور اور رندھیر کپور کے چھوٹے بھائی راجیو کپور 58 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجیو کپور کو ہارٹ اٹیک جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔اداکار  رندھیر کپور نے بھائی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنے سب سے چھوٹے بھائی راجیو کو کھو دیا ہے، اب وہ ہم میں نہیں رہے ہیں۔اداکار رشی کپور کی اہلیہ نیتو سنگھ نے بھی انسٹاگرام کے ذریعے راجیو کپور کے انتقال کی تصدیق کی۔

راجیو کپور 25 اگست1962 کو ممبئی پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق بالی ووڈ کی مشہور کپور فیملی سے تھا، ان کے دادا پرتھوی راج اور انکے والد راج کپور بھی اپنے دور کےمعروف اداکار تھے۔ راجیو کپور کے چچا رشی کپور اور شمی کپور کا شمار بھی بالی ووڈ کے بہترین اداکاروں میں رہا ہے۔

مزیدخبریں