سکیورٹی کے نام پر پروٹوکول نہیں چاہئے۔۔۔ جسٹس (ر) عظمت سعید نے جیمرز والی گاڑی واپس کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز) براڈ شیٹ سکینڈل کی تحقیقات کرنیوالے کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) عظمت سعید نے جیمرز والی گاڑی حکومت کو واپس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی کے نام پر پروٹوکول نہیں چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے جسٹس (ر) عظمت سعید کو جیمرز والی گاڑی فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی،جو کہ انکے سکواڈ کا حصہ ہونا تھی۔ تاہم جسٹس (ر) عظمت سعید نے جیمرز والی گاڑی حکومت کو واپس کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے سکیورٹی کے نام پر پروٹوکول نہیں چاہئے۔
واضح رہے حکومت نےجسٹس (ر) عظمت سعید کی سربراہی میں ایک رکنی کمیشن بنایا ہے جو براڈ شیٹ سکینڈل کی تحقیقات کرے گا۔ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو افسران اور ماہرین پر مشتمل کمیٹیاں بنانے کا اختیار ہوگا، کمیشن تقرر اور معاہدوں کی چھان بین کرے گا۔