(24نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( پمز ) کے معیار کو بہتر بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان پمز ہسپتال میں احتجاجی ملازمین کے پاس پہنچ گئے، اس دوران ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ میڈیکل ٹیکنیکل انسٹیٹیوشنز ( ایم ٹی آئی ) آرڈیننس پر پمز کے ملازمین کے کچھ خدشات تھے۔
واضح رہے کہ ملازمین کے خدشات پر ڈاکٹرز کے ساتھ کافی مشاورت ہوتی رہی۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملازمین کے تمام خدشات دور کیے جائیں گے، پمز ملازمین کی تمام امیدیں پوری ہوں گی۔