سینٹ انتخابات کمائی کا ذریعہ،ریٹ لگنا شروع ہو گئے،اسد عمر

Feb 09, 2021 | 17:37:PM
 سینٹ انتخابات کمائی کا ذریعہ،ریٹ لگنا شروع ہو گئے،اسد عمر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت میں اپوزیشن جماعتوں نے سینٹ کے انتخابات میں شفافیت پر اتفاق کیا لیکن اب جب سینٹ کے انتخابات میں شفافیت کو حقیقی روپ دینے کا وقت آیا تو کہا جا رہا ہے کہ بہت بڑی سازش ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی سے سینٹ کی نشست کے ریٹ لگنا شروع ہوگئے ہیں اور یہ پہلی مرتبہ نہیں، ماضی میں ممبر اپنا ضمیر بیچتے تھے اور پیسہ اکٹھا کرتے تھے۔
 انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی طاقت کسی ٹینک، توپ خانے یا بندوق سے نہیں آتی ، پارلیمنٹ میں موجود لوگوں کو عوام عزت کی نگاہ سے دیکھیں لیکن اب پاکستان ڈیموکریٹکس موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسوں میں سینٹ میں انتخابات سے متعلق متنازع بیایات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جرم، سیاست اور جمہوریت جوڑ دی جاتی ہے، لوگ غلط پیسہ بنا کر سینٹ کی نشست خریدتے ہیں اور پھر وہ کمائی کرتے ہیں، کمائی کا ایک ذریعہ سینٹ کے انتخابات ہیں۔
 اسد عمر نے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے کہ حکومت گھبرائی ہوئی ہے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کے منشور میں ہے کہ جتنا آئینی حق ہے اس کو استعمال کرتے ہوئے اصلاحات لے کر آئیں گے اور اسی لیے اسمبلی میں بل لے کر گئے اور ساری قوم نے اپوزیشن کا تماشہ دیکھا۔