صوبوں اور اسلام آباد کی پرائس کنٹرول کمیٹیاں ختم کر دی ہیں ،شبلی فرا ز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کا بینہ اجلا س میں مہنگائی کو خا ص طور پر زیر بحث لا یا گیا ، مختلف علاقوں میں چیزوں کی قیمتوں میں فرق ہوتا ہے، اس فرق کو ختم کرنے اور یکساں قیمتوں کو یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ صوبوں کیساتھ ساتھ اسلام آباد کی پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی ختم کردی ہیں ۔قیمتوں میں کمی کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ کو دیدی گئی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ سمگلنگ سے کافی زیادہ نقصانات ہوتے ہیں۔ سندھ کی حکومت چھ سالہ پرانی گندم سندھ کی عوام کو دے رہی ہے۔ سندھ حکومت نے بروقت گندم نہ دیکر قیمتوں میں اضافہ کیا ۔
پی پی پی کی صوبا ئی حکومت نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کرکے ملک کو نقصان پہنچایا ۔اس عمل پر کراچی کے عوام کو احتجاج کرنا چاہیے۔ ایف بی آر نے آڈٹ کیا اور تین سو اڑسٹھ ارب روپے کا ٹیکس بڑھا ۔سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کسانوں کو تمام رقوم اور فصلو ں کی قیمتیں بھی اچھی ملیں۔ تمام شوگر ملز میں کیمرے بھی لگا رہے ہیں ۔
دریں اثناء وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ مولانا صاحب اسی قومی اسمبلی میں آپ کے فرزند ارجمند بھی براجمان ہیں۔ ان کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ آپ کے بیٹے کی سیٹ حلال اور سیاسی مخالفین کی حرام، ایسے سیاسی فتووں سے آپ کی نیت اور دوہرا معیار عیاں ہوتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی ہر ڈیڈ لائن ڈیڈ ہوچکی ہے، سچ بولیں کہ استعفے نہ دینے کی ندامت پر مٹی ڈالنے کے لئے کرپشن بچا ئومارچ کی تاریخ کا اعلان کیاگیا۔ کرپشن کی سیاست کو پاکستان کے عوام نے مسترد کردیا ہے۔بغض عمران میں یہ لاکھ جتن کرلیں عوام ان کی کسی تحریک کے ساتھ نہیں اور نہ ہوں گے۔