کورونا بحران کے باعث آج عدم مساوات اور خطرات کا سامنا ہے،منیر اکرم

Feb 09, 2021 | 18:04:PM
کورونا بحران کے باعث آج عدم مساوات اور خطرات کا سامنا ہے،منیر اکرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب و اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل (ای سی او ایس او سی ) کے سربراہ منیر اکرم نے کورونا وائرس کے باعث درپیش بحرانوں سے نمٹنے کا مطالبہ کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ دنیا کو مزید پائیدار اور مستحکم بنانے کے لیے معاشرتی ترقی اہم ستونوں میں سے ایک ہے۔
 گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں کمیشن سماجی ترقی کے اوپننگ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشرتی ترقی کورونا وائرس کی وبا سے لوگوں کی زندگی اور معاش اور اس کے ساتھ ساتھ دنیا کے تحفظ کے لیے کلیدی کردار کی حیثیت رکھتی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ انسانی اور معاشرتی ترقی میں 25 سال کی غیر معمولی پیشرفت ، غربت میں کمی اور کورونا بحران کے باعث آج عدم مساوات اور خطرات کا سامنا ہے اور اس سلسلے میں ہمیں مستحکم تبدیلی کے فروغ کے لیے ایسی پالیسیوں کے انتخاب کی ضرورت ہے جن کے ذ ریعے بڑھتی ہوئی عدم مساوات کی روک تھام ، معاشرتی اور اقتصادی ترقی ، لوگوں کو بااختیار بنانے، کام کے بہتر مواقع پیدا کرنے اور معاشرے کو مزید مستحکم بنان کے لیے اقدامات کیے جائیں۔۔ منیر اکرم نے کہا کہ آج کے دور کا ڈیجیٹل تقسیم ترقیاتی تقسیم کا نیا چہرہ ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری بہت ضروری ہے جو منصفانہ مقابلے اور ضابطے سے عالمی معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے لوگوں میں ربط اور بین الاقوامی تعاون پیدا کرتا ہے۔
 اس موقع پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکیر نے کہا کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد دنیا کو اقتصادی وسماجی ترقی میں سب سے بڑا دھچکا درپیش ہے اور اگر ہم بروقت اقدامات نہین کرتے تو کئی دہائیوں کے فوائد اور بے حساب وسائل کے خاتمے کا خطرہ ہے جو ناقابل قبول ہے۔