سر کاری ملا زموں کے لئے خو شخبری،وزیرا عظم نے تنخوا ہیں بڑھانے کی اصو لی منظو ری دے دی

Feb 09, 2021 | 18:09:PM

(24 نیوز )وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں سر کا ری ملا زموں کی تنخواہیں بڑھانے کی اصو لی منظو ری دے دی گئی ہے،اجلا س میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق اجلا س میں وز یر اعظم عمرا ن خا ن کو رونا وبا اور ویکسینیشن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ کورونا ویکسین بلا تفریق لگائی جائے گی۔ انہوں نے کورونا ایس او پیز پرعملدرآمد کرانے کی بھی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق گریڈ ایک تا 16 کے 3 لاکھ 70 ہزار ملازموں کی تنخواہوں میں اضافہ ہو گا،  صوبائی اداروں کے ملازموں کی تنخواہوں کے معاملات صوبوں کو خود دیکھناہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں تنخواہوں کے معاملے پر وزیر دفاع پرویز خٹک نے بریفنگ دی، کابینہ اجلاس میں مختلف اداروں کے سی ای اوز اور سربراہوں کی خالی پوسٹس کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ذرائع کے مطابق مختلف وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں میں سی ای او اور سربراہوں کی 80 پوسٹیں خالی ہیں، وزیراعظم نے  پوسٹیں خالی ہونے کا سخت نوٹس لیا اور متعلقہ سیکریٹری کی سرزنش کی اور کہا کہ سربراہوں کی پوسٹیں کیوں خالی ہیں، ذمہ دار کا تعین کریں ۔اسلام آباد میں میٹرو بس سروس منصوبے کے بارے میں بریفنگ آئندہ اجلاس تک مو خرکردی گئی۔

مزیدخبریں