کورکمانڈرز کانفرنس، کرکٹ کی واپسی قربانیوں کا نتیجہ،جنرل با جوہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک، خطے اور بارڈرز کی سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق کور کمانڈرز کانفرنس میں فاٹا میں سکیورٹی کی بہتر ہوتی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع میں اصلاحات پر جلد عملدرآمد وقت کی ضرورت ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں افغان امن عمل پر بھی غور کرتے ہوئے کہا گیا کہ علاقائی امن کے لیے افغانستان میں امن اور استحکام کا ہونا لازم ہے۔
کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی اور بہتر ہوتی سکیورٹی صورتحال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ یہ قربانیاں پاکستان سے انتہا پسندی اور دہشت گردی ختم کرنے کے لیے دی گئیں۔
کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے پرعزم کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر آگاہی بڑھنے کو انتہائی مثبت قرار دیا ہے۔