فضل الرحمان کو دماغ کا کیڑہ سکون سے نہیں بیٹھنے دے رہا،فر دوس عا شق اعوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) معا ون خصو صی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آٹھ کیمروں سے شروع کیا گیا سیکیورٹی سسٹم آج آٹھ ہزار تک پہنچ چکا ہے۔اس منصوبے کو ڈویژن ہیڈ کوارٹر تک پہنچایا جا رہا ہے۔ ڈیجیٹل پنجاب کے ذریعے عوام کو اس منصوبے کی افادیت سے ہمکنار کر رہے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق سیف سٹی اتھارٹی کے دورے کے موقع پر معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا ہے کہ حاصل شدہ معلومات کے ذریعے جرائم کے خاتمے میں مدد مل رہی ہے۔ خواتین کے چیلنجوں کے خاتمے کے لیے بھی ایپ کے ذریعے ان کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا گیا۔15 کے ذریعے ڈیڑھ کروڑ کالز سیف سٹی اتھارٹی موصول کر چکی ہے۔10 سے 15 منٹ میں شکایات کے حصول کے بعد ریسپانس میں ہم جدید ممالک کے ہم آہنگ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو جدید ٹیکنالوجی سے ہمکنار، با اختیار بنانے کے حکومت کے وعدے کی تکمیل ہوئی۔ کرکٹ میچز کا لاہور میں انعقاد سیف سٹی اتھارٹی کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔یہ منصوبہ شہباز شریف کی جیب یا ایون فیلڈ فلیٹس سے نہیں بلکہ ٹیکس پیئرز کے پیسے سے بنا ہے۔18 ارب روپے کی کرپشن کا فگر سامنے آیا ہے حتمی انکوائری نیب کرے گا ۔اس سے قبل کچھ نہیں کہوں گی۔ای چالاننگ سے حادثات کم اور ٹریفک میں بہتری آئی ہے
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کو دماغ کا کیڑہ سکون سے نہیں بیٹھنے دے رہا۔ وہ اپنے مایوس کارکنوں کو تسلی دے رہے ہیں۔ مولانا کی تقریر میں بھی آپ کو ٹیکنالوجی کا عنصر نظر آئے گا۔ شکریہ مولانا صاحب آپ نے اداروں سے لڑائی سے پسپائی اختیار کی۔پہلی بار ہوا کہ فوج شاہی خاندان کے لئے استعمال نہیں ہوئی جس سے ان کو تکلیف ہوئی ۔ سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے بعد امید ہے آج کے جلسے میں فوج مخالف تقریر نظر نہیں آئے گی۔